• news

ڈھاکہ: حملہ آوروں میں عوامی لیگ کے رہنما کا بیٹا شامل ہے، بھارتی میڈیا

ڈھاکہ (اے ایف پی+رائٹرز) بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ڈھاکہ میں جمعہ کی رات شدت پسند حملہ کرنے والے حملہ آوروں کا تعلق دولت اسلامیہ سے نہیں بلکہ مقامی شدت پسند تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تھا۔ وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے کہاکہ ان کا (حملہ آوروں کا) دولت اسلامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔ اس سے پہلے عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے مبینہ حملہ آوروں کی اپنے پرچم کے ساتھ کچھ تصاویر جاری کی تھیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حملہ آوروں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔ ان کے مطابق حملہ آور فیشن ایبل لوگ تھے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی حکمران عوامی لیگ ڈھاکہ سٹی کے رہنما اور بنگلہ دیش اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایس ایم امتیاز خان جابل کا بیٹا روہان ابن امتیاز بھی ممکنہ حملہ آوروں میں شامل ہے۔ ان اطلاعات کے مطابق حملوں کے ماسٹر مائینڈ بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں دو روزہ یوم سوگ منایا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے کہا ہے کہ ڈھاکہ کے کیفے میں جن پانچ افراد نے حملے کئے تھے پولیس کو ان کے بارے میں معلومات تھیں

ڈھاکہ

ای پیپر-دی نیشن