پی ٹی آئی کے جہاز میں دوران پرواز اے سی بند احتجاج پر عملے نے خاتون کو3بچوں سمیت دھر لیا
ملتان( نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کی پرواز میں اے سی بند ہونے پر خاتون مسافر نے احتجاج کیا۔ موبائل سے ویڈیو بنانے پر عملے کا خاتون مسافر سے جھگڑا ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کراچی سے ملتان آنے والی پرواز میں پیش آیا۔ اے ایس ایف نے طیارہ ملتان ایئر پورٹ پر اترتے ہی خاتون اور تین بچوں کو دھر لیا۔ پائلٹ جہاز اتار کر پرچہ درج کرانے تھانہ کینٹ پہنچ گیا۔ پرواز نے رات9بجے واپس کراچی جانا تھا لیکن تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا، خاتون مسافر دس سال بعد عید منانے آئی تھی ۔پی کے 5801کے پائلٹ نے مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی۔ خاتون مسافر نے بھی جہاز کے عملہ کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔
پی آئی اے / خاتون جھگڑا