• news

کراچی: ٹریفک اہلکاروں پر کوسٹ گارڈز کا تشدد، وزیر داخلہ کا نوٹس

کراچی/ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار خصوصی) کراچی کے علاقے صدر میں ٹریفک اہلکاروں پر کوسٹ گارڈز نے تشدد کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوسٹ گارڈز سے جھگڑا موٹر سائیکلیں اٹھانے پر ہوا۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کوسٹ گارڈز نے پہلے چوکی کا شیشہ توڑا، پھر دو اہلکاروں کو اٹھا کر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی کوسٹ گارڈز کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قبل ازیں شاپنگ مال کے قریب 10 موٹر سائیکلیں اٹھائی گئیں، ان میں سے دو موٹر سائیکلیں چھوڑ دی گئیں۔ اسکے باوجود مسلح افراد نے ٹریفک سیکشن میں توڑ پھوڑ کی۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق واقعہ کی محکمہ جاتی تحقیقاتی کر رہے ہیں۔ ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
گارڈز/ تشدد

ای پیپر-دی نیشن