امریکہ بھارت تعلقات پر تشویش نہیں، وہ کئی بار کہہ چکا دونوں اہم ہیں: سرتاج عزیز
نئی دہلی (دی نیشن رپورٹ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے بڑھتے ہوئے مضبوط تعلقات ہمارے لئے تشویش کا باعث نہیں کیونکہ اس سے دونوں میں تعاون کوئی سٹرٹیجک یا روایتی خلا نہیں پیدا ہوا۔ بھارتی نیوز ایجنسی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے کئی بار یقین دلایا ہے کہ اس کیلئے پاکستان اور بھارت دونوں ہی اہم ہیں، امریکہ یہ بھی کہہ چکا ہے کہ اسکے بھارت کیساتھ تعلقات پاکستان کی قیمت پر نہیں ہونگے۔ پاکستان سب سے بڑا اسلامی ملک ہے۔ افغانستان اور علاقے کے حوالے سے ہمارا اہم کردار ہے۔ بھارت جنوبی اور مشرقی ایشیا کا اہم ملک ہے جبکہ پاکستان مغربی اور وسطی ایشیا کے حوالے سے اہم ہے۔
سرتاج عزیز