افغانستان : فورسز کی کارروائیاں داعش کے 68 جنگجو ہلاک‘ طالبان سے کئی اہم پوسٹیں واپس لینے کا دعوی
کابل (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ بدخشان اور صوبہ غزنی میں فضائی حملوں کے دوران 62 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ننگرھار میں بھی داعش کے 6 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی صوبہ بدخشان اور صوبہ غزنی میں فضائی حملوں کے دوران 62عسکریت پسند ہلاک اور تعداد زخمی ہوگئے۔ بدخشان میں فضائی حملوں کے دوران 50عسکریت پسند ہلاک اور 12زخمی ہوگئے جبکہ غزنی میں 12عسکریت پسند ہلاک اور 2کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر ننگر ہار میں بھی داعش کے مشتبہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں داعش کے 6جنگجو ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناءافغان فورسز نے صوبہ وردک میں طالبان سے کئی اہم پوسٹیں دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جلریز کے علاقے میں اس سے قبل طالبان نے متعدد پوسٹوں پر قبضہ کر لیا تھا۔
افغانستان