جنڈانوالہ: 75 سالہ شخص نے نہر میں کود کر خودکشی کر لی
جنڈانوالہ/بھکر(نامہ نگار) 75 سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر نہر میں چھلانگ لگادی۔ واقعات کے مطابق جنڈانوالہ کے رہائشی 75 سالہ شخص فضل نے گزشتہ روز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر تھل کینال نہر میں چھلانگ لگادی اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا متوفی کی نعش کی تلاش جاری ہے۔
خودکشی