• news

پیپلز پارٹی حکومت گرانے کیلئے ریڈ لائن کراس نہیں کریگی: سعد رفیق

لاہور( نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت گرانے کیلئے ریڈ لائن کراس نہیں کریگی۔ عمران خان نے طیش اور نفرت میں بلاتحقیق وزیراعظم کی صاحبزادی پر الزام تراشی کی‘ عمران خان کو جھوٹا الزام لگاتے شرم نہیں آتی‘ معذرت کرتے کیوں شرماتے ہیں‘ ہم مریم نواز سے عمران خان کی معذرت کے منتظر ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے ڈاکٹر عظمیٰ خان کے معذرت کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کی ہمشیرہ کے مریم نواز کو معذرت کے خط کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عمران خان اینڈ کمپنی کو بغیر تحقیق و ثبوت بہتان تراشی کا رویہ بدلنا ہوگا۔ این این آئی کے مطابق ایک سکول کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت گرانے کی بجائے خیبر پی کے کے معاملات پر توجہ دی جائے، سیلاب سے نمٹنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، ریلوے کی زمینوں کو مفت کا مال نہ سمجھا جائے، سرکاری زمینوں پر لوٹ مار بند کرائیں گے، بیماری کسی پر بھی آسکتی ہے، ڈاکٹروںنے اجازت دی تو وزیر اعظم جلد وطن واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریلوے کو لا وارث بنا دیا گیا، ریلوے کی زمینوں پر لوٹ مار کرنے والوں پر ضرور ہاتھ ڈالا جائیگا۔ کچھ لوگ وزارت ریلوے کو مسلسل گالیاں دے رہے ہیں، سرکاری مال پر عیاشی نہیں کرنے دیں گے۔ ریلوے پولیس کو بدل دیا ہے اب یہ مردہ نہیں۔ رائل پام کلب پر کوئی دھاوا نہیں بولا گیا، ہم نے ”سٹیٹس کو“ پر ہاتھ ڈالا ہے۔ اس حوالے سے حقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔
سعد رفیق

ای پیپر-دی نیشن