• news

نواز شریف کا حتمی چیک اپ آج ہو گا عید کے دن بھی واپس آ سکتے ہیں: خاندانی ذرائع

لندن (صباح نیوز) لندن میں زیرعلاج وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے لئے سامان باندھ لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کا آج حتمی چیک اپ ہو گا۔ وزیراعظم عید کے دن بھی وطن واپس آ سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کو استقبال سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم جیسے گئے تھے ویسے ہی سادگی سے آئیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزراءاپنے بچوں کے ساتھ عید منائیں۔
نواز شریف
جمعیت اہلحدیث نے آج
احتجاج کا اعلان کر دیا
لاہور( نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث نے سعودی عرب میں دھماکوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے مطابق آج شام5بجے پریس کلب لاہور کے باہر احتجاج کیا جائے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ متحد ہو کر طاغوتی قوتوں کے عزائم نا کام بنا دے گی سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ مدینہ منورہ میں دھماکے دہشت گردی کی نا پاک ترین کارروائی ہے مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ سعودی عرب میں خود کش حملے امن تباہ کر نے کی کوشش ہے پاکستانی عوام ہر مشکل میں سعودی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
ساجد میر /احتجاج

ای پیپر-دی نیشن