• news

برکی مین ہول میں دم گھٹنے سے ملازم ہلاک‘ ہڈیارہ کرکٹ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور( نامہ نگار) برکی کے علاقہ میں ایک ہاﺅسنگ سوسائٹی میں 28سالہ ملازم مین ہول میں کام کے دوران دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ ہڈیارہ میں بجلی کے تار ٹوٹ کر کھیتوں میں گرنے سے 2افراد ہلاک ہو گئے۔ ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ملازم ورثاءاور ساتھیوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقہ میں پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی میں 28سالہ اشتیاق مسیح گذشتہ 6ماہ سے بطور سویپر کام کر رہا تھا۔ گذشتہ روز اشتیاق سوسائٹی کے ایک مین ہول میں ایک پلگ کھولنے کیلئے نیچے اترا جب اس نے پلگ کھولا تو پائپ پانی نکلنے سے پہلے زہریلی گیس نکلی جس سے دم گھٹنے سے اشتیاق مین ہول میں ہی دم توڑ گیا۔ امدادی ٹیموں اور پولیس نے اشتیاق کی نعش مین ہول سے باہر نکالی اور پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا کے تفتیش شروع ۔ ادھر ہڈیارہ بجلی کے تار گرنے سے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے دو افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ گاﺅں میں دو افراد رمضان اور شوکت کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران بجلی کے تار ٹوٹ کر نیچے گرنے سے شوکت اور رمضان جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد دونوں نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی ہیں۔ دونوں افراد کی ہلاکتوں پر علاقہ میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ بعد ازاں انہیں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
3ہلاک

ای پیپر-دی نیشن