سپین کے 7 کلبز کو ٹیکس دہندگان کے لاکھوں ڈالرز واپس کرنا ہونگے : مارگریٹ ویسٹیگر
برسلز (سپورٹس ڈیسک) یورپ کے مسابقتی کمیشن کی سبراہ مارگریٹ ویسٹیگر کا کہنا ہے سپین کے سات بڑے فٹ بال کلبز کو ٹیکس دہندگان کی لاکھوں ڈالرز کی رقم واپس کرنا ہوگی۔ تین الگ الگ جامع تحقیقات کے بعد یورپی کمیشن اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ سپین کی حکومت کی جانب سے سات فٹ بال کلبز کو ان کے مخالفین کے مقابلے میں غیر شفاف طور پر فوائد ملے۔