پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاک بھارت میچ کی آمدنی سے زیادہ حصہ مانگ لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈنے آئی سی سی سے پاکستان بھارت میچ کی ہونے والی آمدنی سے زیادہ حصہ مانگ لیا۔پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں پاک بھارت میچ سے آئی سی سی کو بھاری آمدنی ہوتی ہے۔ ملک میں کرکٹ نہیں جس کے باعث بورڈ کے حالات ٹھیک نہیں ایسے میں پاکستان کو زیادہ حصہ ملنا چاہئے۔