تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمشن کے اراکین کے ناموں پر حزب اختلاف کا اتفاق رائے اہمیت کا حامل ہے۔ عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔ خورشید شاہ نے حکومت سے الیکشن کمشن کیلئے ناموں کے تبادلے کی تردید کی ہے۔ الیکشن کمشن جیسے آئینی ادارے کی فوری تکمیل ناگزیر ہے۔ الیکشن کمشن کی عدم تکمیل سے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کا حتمی مرحلہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔