• news

وزیراعظم نے عید کے بعد اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا، سیاسی و عسکری قیادت شرکت کریگی

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عید کے بعد اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ آئندہ ہفتے ہونے والے اہم اجلاس میں ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت شرکت کریگی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز اور اندرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور ہو گااجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کرینگے،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری کی ہدایت کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن