پاکستانی حکومت افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے ماضی کے برعکس اس بار سنجیدہ ہے: بی بی سی
لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان نے ملک میں موجود لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں چھ ماہ کی توسیع تو بظاہر نہ چاہتے ہوئے کر دی ہے لیکن کیا اس مرتبہ اس کا انہیں واپس بھیجنے کا ارادہ کیا مصمم ہے؟ بعض تجزیہ نگاروں کے خیال میں اگر پاکستان اس مرتبہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں سنجیدہ ہوتا تو ان کے قیام میں چھ ماہ کی توسیع کی بجائے اسے آخری ڈیڈ لائن قرار دیتا۔ افغان امور کے ماہر جمعہ خان صوفی کے خیال میں اس مرتبہ حکومت ماضی کے برعکس زیادہ سنجیدہ ہے۔