• news

ایپکا کا مطالبات پورے نہ ہونے پر آج پنجاب اسمبلی کے سامنے نماز عید کی ادائیگی ،دھرنے کا اعلان

لاہور ( سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن پنجاب کے صدر محمد سلطان مجددی اور مرکزی چیئرمین چوہدری محمد افضل کی اپیل پر کلرکس ، ٹیکنکل ، نان ٹیکنیکل و دیگر ملازمین کوحکومت پنجاب کی جانب سے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق کیڈرز کی اپ گریڈ یشن نہ کرنے ، مختلف اقسام کے کیڈرزکو حکومت پنجاب کی طرف سے سمری میں شامل نہ کرنے ، پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مطلوبہ اضافہ نہ کرنے ، تمام ایڈہاک ریلف الائونسزکو بنیادی تنخواہوں میں ضم کر کے نئے پے سکیل نہ بنانے اور دیگر مطالبات کے حق میں عید الفطر کے د ن صبح 8 بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے جمع ہوکر عید کی نماز ادا کریں گے۔ بعد میں حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف احتجاج ، ماتم ، سینہ کوبی اور الٹے ہاتھوں حکومت کے خلاف بد دعائیںکی جائیں گی۔محمد سلطان مجددی نے کہا کہ بیوروکریسی حکومت سے تنگ آچکی ہے اور حکومت کو ناکام کرنے کے لئے چشم پوشی اور رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن