شہنشاہ معظم عمران کی خدمت پر مامور خیبر پی کے کا سرکاری ہیلی کاپٹر ”رکشہ“ بن گیا: پرویز رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں سرکاری ہیلی کاپٹر کو رکشہ کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیبر پی کے کا ہیلی کاپٹر شہنشاہ معظم عمران خان کی خدمت پر مامور ہے جبکہ خیبر پی کے کے عوام سیلاب سے بچاﺅ کی دہائیاں دے رہے ہیں۔ عمران ملک میں افراتفری پھیلانے میں مصروف ہیں۔ خیبر پی کے کا نیا پاکستان محکمہ آثار قدیمہ کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔ خیبر پی کے ہسپتالوں میں طبی آلات ہیں نا ہی ادویات۔ خان صاحب خیبر پی کے کے عوام نے آپ کو ووٹ خدمت کرنے کیلئے دیئے ہیں۔ عمران خان کے دائیں بائیں موجود لوگ بنکوں کے نادہندہ، ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا انتخاب ملکی سیاست کا نیا رخ متعین کرے گا۔ کشمیری عوام ووٹ کی طاقت سے استحصال اور انتشار کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔