• news

خصوصی طیارہ: پی آئی اے کے کروڑوں روپے خرچ ہونگے، اخراجات وزیراعظم سے وصول کئے جائیں: ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کیلئے طیارہ مخصوص کرنے سے پی آئی اے کے کروڑوں روپے صرف ہونگے۔ مسلم لیگ ن میں مفت خوری اور فضول خرچی کا کلچر عام ہے۔ مسلم لیگ ن ذاتی مفاد کیلئے وسائل کا بے دریغ استعمال کرتی ہے۔ چیئرمین پی آئی اے وزیراعظم سے وفاداری نبھا رہے ہیں۔ واپسی کے اخراجات وزیراعظم سے وصول کئے جائیں۔ وزیراعظم شاہانہ مزاج کی تسکین کیلئے ادارے کو تباہ کرنے سے باز رہیں۔ ٹیکس کے پیسوں سے شاہانہ اخراجات قابل قبول نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن