• news

چین کے فضائی بیڑے میں سب سے بڑا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ شامل

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) چین نے دفاعی میدان میں ایک قدم اور آگے بڑھا دیا۔ چین کے فضائی بیڑے میں سب سے بڑا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ شامل کر لیا گیا۔ چےن کاکہنا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ حکومت کو کسی عسکری مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے لہٰذا ایسی صورت حال فوج کو چوکس رہنا چاہیے اور چین کسی بھی فوجی تصادم کے لیے تیار ہے۔چین کی جانب سے جاپان پر الزام عائد کیا گیا۔ جاپان نے چین کے جنگی طیاروں کا فائر کنٹرول راڈار بند کیا جس کے بعد چین نے بھی جنگی تیاری کرکے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کا کہنا تھا چینی طیارے معمول کی پرواز پر تھے جب جاپانی فورسز نے ان کے فائر راڈار سسٹم بلاک کردیئے۔
شامل

ای پیپر-دی نیشن