• news

پاکستان بجلی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے: آئی ایم ایف

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھر پور کوششیں کر رہا ہے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے پیشنگوئی کی ہے کہ موجودہ اصلاحات میں تسلسل کے باعث پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایم ایف نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے پاکستان بجلی کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور طریقہ سے کوششیں کر رہا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ایل این جی کی درآمد میں اضافے سے مقامی منڈی میں گیس کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جس سے صنعتی شعبے کو بھی مدد ملی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن