• news

آپ حقیقی خادم اعلیٰ ہیں: زخمی بچوں کے والدین کی شہباز شریف کیلئے دعائیں

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے اچانک دورے کے دوران جھولا گرنے سے زخمی ہونے والی تین بچیوں کے والد کے علاوہ زخمی بچوں اور ان کے لواحقین سے اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ زخمی بچوں کے بزرگ والد اور دیگر بچوں کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ہسپتال آمد پر دعائیں دیں اور کہا کہ آپ پنجاب کے عوام کے حقیقی خادم اعلیٰ ہیں۔ جس طرح آپ نے اس واقعہ پر فوری ایکشن لیا ہے اس سے ہمیں اطمینان ہوا ہے کیونکہ آپ کا دل عام آدمی کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن