• news

امریکہ، نیٹو نے مسلمانوں کیخلاف داعش جیسی تنظیمیں بنائیں: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلم ملکوں میں قتل و غارت گری پروان چڑھا رہی ہیں مقدس مقامات پر حملے کر کے مسلمانوں میں مایوسی پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔حکومت پاکستان سعودی عرب کے دفاع کو بھی پاکستان کے دفاع کی طر ح اہم سمجھے پاکستان اور سعودی عرب کا دشمن مشترکہ ہے ، مسلم ممالک سرزمین حرمین شریفین کے دفاع کے لئے جرأتمندانہ پالیسیاں اختیار کریں، حرمین کے تحفظ کیلئے پوری مسلم امہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑ ی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اور قذافی سٹیڈیم میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ و نیٹو نے مسلمانوں کے خلاف ریشہ دوانیوں کیلئے داعش جیسی تنظیمیں کھڑی کیں،فرقہ واریت اور مسلمانوں کی آپس کی قتل و غارت کروا کے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی امریکہ، بھارت اور اسرائیل مل کر اس کے ایٹمی پروگرام کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے خوفناک سازشیں کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی اور اقتصادی راہداری کی وجہ سے انڈیا و امریکہ پریشان ہیں ۔مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے آج کشمیر کی تحریک آزادی میں غیور کشمیری عوام جگہ جگہ پاکستان کا جھنڈ ا لہرا رہے ہیں ۔ حافظ محمد سعید نے کہا مسجد نبوی ﷺ سمیت دیگر مقامات پر خود کش حملوں کی کوششیں صرف سعودی عرب پر ہی نہیں پورے عالم اسلام پر حملہ ہے ۔ مسلم حکمران اپنے مشترکہ دشمن کیخلاف متحد ہو جائیںسعودی عرب کی قیادت میں 34ملکی اتحاداور اس کے نتیجے میں خطہ میں امن کا قیام اسلام دشمن طاقتوں کو گوارا نہیں ، صیہونی لابی کی شہ پر سرزمین حرمین شریفین پر مسجد نبوی ﷺ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مسجد نبوی ﷺپر حملہ کی کوششوں پر مسلم دنیاگہرے رنج میں ڈوب گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن