امریکہ نے ’’عید‘‘ سے منسوب یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی محکمہ ڈاک نے مسلمانوں کے اہم مذہبی تہوار "عید" سے منسوب یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔اس ٹکٹ پر دلکش اسلامی فن خطاطی سے "عید مبارک" تحریر ہے امریکی مسلمانوں نے اسے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔ امریکی پوسٹل سروسز کے پوسٹ ماسٹر جنرل ڈیرن برے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ "امریکہ صحیح معنوں میں عالمی ثقافت کا حامل ہے، جو کہ ہمیں مختلف ثقافتوں کے تانے بانے بننے کی اجازت دیتی ہے۔"اس ٹکٹ کے لیے خطاطی کا نمونہ ورجینیا سے تعلق رکھنے والے معروف خطاط محمد ذکریا نے تیار کیا ہے۔