• news

دھماکے افسوسناک، سعودی عرب کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہیے: فضل الرحمان

جیکب آباد (این این آئی + آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دھماکے افسوسناک ہیں، سعودی عرب کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں حاجی عباس بلوچ، بقا محمد چھجن، طاہر سیال، نور خان چھجن اور دیگر شامل تھے۔ جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں دھماکے عالم اسلام پر حملہ ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہمیشہ فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد کی ہے، دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے اور ہماری خواہش ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحاد قائم ہو تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جمہوریت کی بقا کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کے مقاصد واضح نہیں اپوزیشن اپنی تحریک کے مقصد واضح کرے گی تو ہم اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ 7،8 اور 9 اپریل 2017 کو جے یو آئی کا صد سالہ یوم تاسیس کا عالمی اجتماع پشاور میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن