ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر سمندری طغیانی‘ 20 دیہات زیرآب
ٹھٹھہ (آئی این پی) ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں سمندری طغیانی نے تباہی مچادی، کیٹی بندر کھارو چھان اور گھوڑا باری تحصیل کے 20 دیہات زیر آب گئے، کیٹی بندر کے قریب سیم نالے میں پڑنے والا شگاف کو تاحال بند نہیں کیا گیا، مقامی باشندے 2 زور سے اپنی مدد آپ شگاف کو بند کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے لیکن شگاف چوڑا ہونے کی وجہ سے ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، دوسری جانب سمندری طغیانی کی وجہ سے گائوں حاجی ہاشم شولاٹی ، حاجی مور شولاٹی ، علیم شولاٹی اور دیگر دیہات میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے متاثرین نے ضروری سامان چھوڑ کر بھاگ کر جان بچائی ہے، ساحلی پٹی کی پانچ ہزار آبادی سخت مشکلات کی شکار ہے۔