• news

کویت آتشزدگی میں جھلسنے والا ایک بچہ دم توڑ گیا‘ ہلاکتیں 10 ہو گئی

محسن وال (نامہ نگار) کویت واقعہ میں ہسپتال میں داخل ایک اور زخمی بچہ چل بسا، تعداد دس ہو گئی۔ میاں چنوں کے شہید روڈ کے محمد طارق جو کویت واقعہ میں خود بھی جھلس کر زخمی ہو گیا اور اس کی فیملی کے نو افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ طارق کا بیٹا محمد فہد طارق بھی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن