• news

بھارتی فوج ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک فیصلہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں فوج کو آرمڈ فورسز سپیشل ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہیں وہاں ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی مقابلوں میں لوگوں کے قتل کرنے سے متعلق ایک کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ عدالتی روایت کے مطابق عدالتیں فوج اور پولیس کی طرف سے طاقت کے بے جا اور غیر ضروری استعمال کا ازخود نوٹس لے کر کارروائی کرسکتی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ فوج اور پولیس کی طرف سے جعلی مقابلوں میں 1528 افراد کو قتل کرنے کے بارے میں پہلے صحیح اعدادو شمار پیش کئے جائیں جس کے بعد عدالت ان جعلی مقابلوں کے بارے میں تحقیقات کا حکم دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن