• news

داعش اسلام کی نمائندہ جماعت نہیں: سعودی وزیر خارجہ

ریاض (آن لائن) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ داعش اسلام کی نمائندہ نہیں ہے۔ داعش بھی ویسی ہی اسلامی جماعت ہے جیسی کہ مسیحی جماعت ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے فروری میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بعض لوگ مذہب کو غلط انداز میں پیش کرکے اسے ہائی جیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں، معاملا ت کو اس طرح مذہب کے ساتھ گڈمڈ کرنا غلط ہے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے گروہ موجود ہیں جن کی طرف انگلیاں اٹھائی جاسکتی ہیں، بہت سارے خون خرابے صرف اس لیے کیے گئے تاکہ مخصوص ملکوں اور خطوں کو غیر مسیحیوں سے پاک رکھا جائے۔ اب اگر کوئی شخص بحث کرنے لگے کہ داعش اسلامی جماعت ہے تو یہ بات ہرگز درست نہیں۔انہوں نے واضح کیا تھا کہ دین اسلام میں قرآن کہتا ہے کہ تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرادین ہے، تم اپنے دین پر عمل کرنے کے لیے آزاد ہو اور میں اپنے دین پر عمل کرنے کے لیے آزاد ہوں، اس سے بڑی، متوازن اور حقیقت پرمبنی دلیل اور رہنمائی اور کیا ہوسکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے معاملات کو داعش اور اسلام کے گڈمڈکرنا ایک غلط کوشش ہے، اگر اسلام تشدد کا حامی ہوتا اور داعش اس کی نمائندہ ہوتی تو کیا اسلام ارسطو اور سقراط کو محفوظ کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن