• news

پچھلے برس کے مقابلے اس سال عید پر 25 فیصد زائد خریداری ہوئی

لاہور (کامرس رپورٹر) کاروباری حلقوں کے مطابق اس سال عید کی خریداری گزشتہ سال عید کے مقابلے میں 25فیصد زیادہ رہی۔پاکستان بھر میں عید الفطر کے لئے 500ارب سے زائد کی خریداری ہوئی جس کا آغاز یکم رمضان سے ہی ہو گیا تھا عید کی خریداری کے لئے پہلے نمبر پر کراچی، دوسرے نمبر پر لاہور، تیسرے نمبر پر کے پی کے اور چوتھے نمبر پر بلو چستان رہا۔ لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں ، سینئر نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاوررشید ،آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی ،میاں طارق فیروز کے مطابق ملک میں عید کے لئے 500 ارب روپے سے زائد کی اشیا کی خریداری کی گئی جن میں تیار گارمنٹس، کڑھائی والے سوٹ، ہوزری، چوڑیاں، کاسمیٹکس،جوتے ، خواتین کے پرس، مہندی، پردے، فرنیچر، کٹلری اشیا، جوتے، کھلونے، مصنوعی زیورات اور بچوں کے گارمنٹس کھانے پینے کی اشیا اور مشروبات وغیرہ شامل ہیں۔کراچی اور لاہور میں عید کی خریداری کا اندازہ 200ارب کے لگ بھگ ہے۔مجموعی خریداری میںخواتین اور بچوں کی مصنوعات کی 70 سے 80 فیصد کی خریداری کی گئی۔ ذرائع کے مطابق 20 کروڑ کی آبادی والے ملک کی 30 فیصد آبادی عید کی خریداری کی قوت نہیں رکھتی، جبکہ بقیہ 70 فیصد عوام اوسطاً 2 ہزار روپے فی شخص کے حساب سے خریداری کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن