قومی کرکٹ ٹیم نے نماز عید لندن میں ادا کی، تصاویر بھی بنوائیں
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کا انگلینڈ کیساتھ پہلا ٹیسٹ میچ 14 جولائی کو شیڈول ہے۔ مشکل ٹور کا پریشر اپنی جگہ لیکن عید کا جشن اور خوشیاں منانے میں قومی کرکٹرز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ مصباح الحق، یونس خان اور محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے نماز عید ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد کرکٹرز نے خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے خوب تصاویر لیں۔ اس موقع پر تمام کھلاڑی انتہائی مسرور اور پرجوش نظر آئے۔