• news

ٹیکس فراڈ کیس ‘فٹبالر لیونل میسی کو 21 ماہ قید کی سزا

بارسلونا (سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن اور بارسلونا کی جانب سے کھیلنے والے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں عدالت نے 21 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ لیونل میسی اور ان کے والد جارج پر 2007ء سے 2009ء کے عرصے میں 4.2 ملین یورو ٹیکس میں ہیر پھیر کرنے کا الزام دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے غلط ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے۔ حکومت کی جانب سے اٹارنی نے جرم ثابت ہونے کی صورت میں 22 ماہ جیل کی سزا تجویز کی تھی۔ واضح رہے کہ لیونل میسی اور ان کے والد جون 2013ء میں ضابطے کے مطابق 5 ملین یورو ٹیکس حکام کو پہلے ہی ادا کر چکے ہیں۔لیونل میسی نے 2000ء میں صرف 13 برس کی عمر میں بارسلونا فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن