• news

مودی بھی عبدالستار ایدھی کے مداحوں میں شامل

کراچی(اے این این) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی عبدالستار ایدھی کے مداحوں میں شامل ہیں۔ مودی نے ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور گیتا کی حوالگی کے موقع پر ان کی خدمات کو انمول قرار دیا اور کہا کہ ہمارا ملک ان کا شکر گزار ہے، ایدھی نے گیتا کیلئے جو کیا وہ انمول ہے۔ نریندر مودی نے ایدھی فانڈیشن کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے عطیہ کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارتی ایک کروڑ روپے عطیہ لینے سے معذرت کر لی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن