• news

حکومت ملکی دفاع سے غافل نہیں،مسلح افواج کے بجٹ میں 11فیصد اضافہ کیا:رانا ارشد

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی دفاع سے غافل نہیں،مسلح افواج کے بجٹ میں 11فیصد اضافہ کیا گیا،ہم کسی بھی ہمسایہ ملک سے جنگ نہیں چاہتے مگر کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ضرب عضب آپریشن سے دفاعی اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے،اسی لئے فوج کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا،وہ چک نمبر50ٹوانہ میں اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں وفود اور صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،حاجی رانا محمد ارشد نے مزید کہا کہ دہشت گردی سمیت دیگر داخلہ اور خارجہ امور کے معاملے میں حکومت اور مسلح افواج ایک ہی پیج پر ہیں،خارجہ پالیسی میں چیف آف آرمی کی مشاورت بھی شامل ہوتی ہے،اہم امور کے بارے میں فیصلے متفقہ طور پر کئے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا،بھارت ہمیشہ پاکستان کے کمزور کرنے کیلئے اقدامات کرنے میں لگا رہتا ہے،سی پیک منصوبہ بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتا،دیگر ممالک سے مل کر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر حکومت اور فوج کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہو گا،دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا،مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں ایٹمی کی طرح معاشی دھماکہ بھی کرے گی،انہوں نے بتایا شاہ کوٹ سے سانگلاہل انٹر چینج تک نئی کارپٹ دو رویہ سڑک 2.40ارب کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی،جو عالمی معیار کے مطابق تعمیر ہو گی،سڑک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،انہوں نے بتایا کہ نظام پورہ سے چک نمبر31رڑیانہ کے راستے منڈی مڑھ بلوچاں تک رابطہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبی جات پر بھی جلد کام شروع ہو جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن