• news

انتقال

ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) ڈی ایس پی آفس میں تعینات نائب ریڈر اشفاق احمد صدیقی سکنہ جیسروالہ کے صاحبزادے محمد دائم صدیقی انتقال کرگئے جن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان جیسروالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دسواں شریف کا ختم پاک 11جولائی سوموار کو ان کی رہائش گاہ پر پڑھا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن