• news

کرپشن کیخلاف تحریک میں محنت کش بھرپور حصہ لیں گے: رانا عبدالسمیع

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )تحریک انصاف لیبر کونسل کے مرکزی رہنماء رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے امیر اور غریب کے فرق کوکم کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا ہے پاکستان کا غریب محنت کش طبقہ حالات کی بہتری کی جنگ لڑتے لڑتے بدحال ہوچکا ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک میں ظالمانہ اور کرپشن کے نظام کے خاتمہ اور نیاپاکستان بنانے کیلئے عمرا ن خان کا ساتھ دیا جائے اور بیس جولائی کے بعد کرپشن اور ظالمانہ نظام کے خلاف چلائی جانیوالی تحریک میں پاکستان بھر کے محنت کش بھرپور حصہ لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں محنت کشوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند ایک سرمایہ داروں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے محنت کشوں کے حقوق کو غضب کیا جارہا ہے حکومت نے بجٹ میں غریب محنت کشوں پر رحم کرتے ہوئے ان کی تنخوا ہ میںصرف ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو معلوم نہیں کہ صنعتکار محنت کشوں کو کم از کم تنخواہ 14 ہزار روپے بھی ادا نہیں کررہے اور نہ ہی ان کوطبی سہولتیں بھی دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفئر بورڈ محنت کشوں کو میرج گرانٹ بچوں کے سکالر اور ڈیٹھ گرانٹ بھی پورے ادا نہیں کررہے اس ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا ۔

ای پیپر-دی نیشن