• news

گیپکو:شکایات سیل کامونکے شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام

کامونکے(نامہ نگار) مقامی گیپکو کمپلینٹ سیل کا عملہ عید پراوراس سے قبل ڈیوٹی کے دوران ہزاروں روپے اضافی رقم ملنے کے باوجود شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں منڈیالہ پونائچ میں گذشتہ دوتین روز قبل آندھی و بارش کے دوران ایل ٹی تار کے ٹوٹ کر زمین پر گرنے سے اہل گائوں نے واپڈا کمپلینٹ آفس درج کروائی تو انکی چار گھنٹوں بعد معمولی وقت کیلئے بجلی کو بحال کردیا گیا جبکہ گذشتہ روز بارہ گھنٹے مسلسل بجلی بند رہی، کامونکے سب ڈویژن نمبر 1,2,3میں متعدد مقامات پر بجلی کی طویل بندش سے کمپلینٹ سیل میںکوئی کال اٹھانے والا نہ ہونے پر حبس زدہ موسم کے مارے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مقامی ایم این اے سے شکایت کی تو انہوں نے اپنے چہیتے ایکسئین کو عوام پر ہتھ ہولا رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے بارہ گھنٹے کے بعدبجلی چالو کرواکرداد رسی کروائی، گائوں کے نمبردار خورشید احمدخاں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ پانچ سال سے زائد عرصہ سے تعینات بااثرایکسئین کی آوٹ آف آرڈر ڈیوٹی کا نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن