تحریک پاکستان میں فاطمہ جناح کی خدمات تاریخی ہیں: چوہدری مشتاق
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصا ف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ پہلی خاتون تھی جنہوں نے ایوب خان کے مارشل لاء کو للکارا اور اس کے مقابلے میں عام انتخابات میں حصہ لیا تاہم آمریت نے پہلی دھاندلی مادرملت کوہرا کرکی تھی مادر ملت نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کابھرپور انداز میں ساتھ دیاجس کی وجہ سے پاکستان معرض وجود آیا ان خیالات کا اظہارا نہوں نے فاطمہ جناح ؒ کی 49ویں برسی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراقبال گوپے راء ،عبدالزاق ہنجراء ،پیر سکندر شاہ ،ابوبکر مشتاق ورک ،عمر مشتاق ورک ،عبدالمناف خان اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری مشتاق ورک نے کہا کہ قائداعظم ؒ کے مخلص ساتھیوں میں ان کے رفیق کار اور سب سے زیادہ قابل اعتماد ہستی مادر ملت فاطمہ جناح ؒ کی تھی جنہوں نے اپنی بھائی کی سیاسی سرگر میوں میں ان کا بھرپور ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ مادر ملت کی تجویز پر 1938ء میں پٹنہ کے مقام پر مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں خواتین کی سب کمیٹیاں قائم کی گئی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ وہی قوم ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے جس کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرسکتی ہیں خود قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے کئی بار اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ تحریک پاکستان میں فاطمہ جناح ؒ کی خدمات تاریخی ہیں ۔