• news

چنیوٹ: موٹر سائیکل سواروں سے رشوت لینے پر 2 پولیس اہلکار گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار) دریائے چناب پر آئے ہوئے موٹر سائیکل سوار سیاحوں سے رشوت لینے کے جرم میں ایک حوالدار سمیت دو پولیس اہلکار حوالات پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز دریائے چناب چناب نگر کی پلوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے دو پولیس ملازم حوالد مختار گجر سکنہ طالب اور سپاہی خالد نیازی نے دریا پر سیر کی غرض سے آئے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار وں سے پانچ سو روپے بطور عیدی و رشوت لیے جس پر سیاحوں نے ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی جانب سے ڈی پی او دفتر میں قائم شکایات سیل میں بذریعہ فون اپنی شکایت درج کروائی جس پر ڈی پی او فوری ایکشن لیتے ہوئے ان ہر دو ملازمین کو نوکری سے برخاست اور رشوت ستانی کے جرم میں دفعہ 155/C کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا، دونوں پولیس ملازمین کو حوالات میں بند کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن