لاہور: نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں مادر ملت فاطمہ جناح کی 49ویں برسی کے موقع پر محفل قرآن خوانی کے بعد محمد رفیق تارڑ، پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میاں فاروق الطاف، بیگم مہناز رفیع، نعیم حسین چٹھہ، ڈاکٹر اجمل نیازی، ڈاکٹر پروین خان بیگم صفیہ اسحاق، بیگم حامد رانا، شاہد رشید اور دیگر شرکاء دعا مانگ رہے ہیں جبکہ علامہ احمد علی قصوری نے دعا کرائی