سی آئی اے ایجنٹ ہونے کا الزام: روس نے بھی 2 امریکی سفارتکار نکال دیئے
ماسکو( نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی) روس نے دو امریکی سفارتی اہلکار ملک سے نکال دیئے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے غیر دوستانہ طرز عمل کے بعد اہلکاروں کو نکالا دونوں اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیکر نکالا گیا۔ امریکہ نے کہا دو روسی اہلکاروں کو نکال دیا تھا روس نے دونوں امریکی سفارتی اہلکاروں سے سی آئی اے ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے دونوں امریکی سفارتخانے کے ملازم ہیں ان میں سے ایک ماسکو میں پولیس اہلکار سے جھگڑا کرنے کا الزام بھی ہے۔یاد رہے ایک ماہ قبل روس میں امریکی سفارتکار پر پولیس اہلکاروں نے حملہ کردیا تھا جس پر امریکہ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے 2 روسی آفیشلز کو ملک بدر کردیا تھا۔ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا روس سے پابندیاں اس صورت میں اٹھائی جائیں گی جب وہ یوکرائن کے معاملے پر منسلک معاہدے کی پاسداری کریگا۔