قصور: اوباش کی کمسن بچے، شیخوپورہ میں زمیندار کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی
قصور/ شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار خصوصی) اوباش کی کمسن بچے سے زیادتی، زمیندار نے گھریلو ملازمہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کے مطابق کوٹ رادھاکشن میں نعمت علی کا 5 سالہ بیٹا زاہد گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسے محلے کا اوباش صابر ورغلا کر ایک مکان میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ قصبہ بھکھی میں زمیندار گھریلو ملازمہ کو کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ملازمہ کے والد مبشر احمد نے زمیندار کے خلاف تھانہ بھکھی میں مقدمہ درج کروا دیا ہے جس میں مبشر احمد نے کہا کہ میری بیٹی پانچ چھ ماہ سے زمیندار کے ہاں کام کر رہی تھی۔