• news

وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپسی پر مختلف چیلنجز کا سامنا

اسلام آباد ( عترت جعفری) وزیراعظم محمد نوازشریف کے 48 روز کے بعد وطن واپسی ایک ایسے ماحول میں ہوئی ہے جبکہ انہیں پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے ساتھ شدید کشیدگی کے علاوہ سیاسی‘ سفارتی اور انتظامی چیلنجز کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے انتخابات کا بھی سامنا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اندر بھی مسائل موجود ہیں۔ سول اور ملٹری تعلقات کی کیفیت بھی مثالی قرار نہیں دی جارہی وزیراعظم لاہور میں اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے ساتھ کریں گے۔ اس مشاورت میں بجٹ اجلاس کے دوران بار بار کورم ٹوٹنے کے ایشو‘ بعض لیگی ارکان کی وزراء کے خلاف شکایات‘ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے طریقہ کار‘ اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈ لاک آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ معیشت کی صورتحال‘ آئی ایم ایف ریونیو اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کیلئے حکومت کے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن