• news

بنگلہ دیش کی حکومت مجھے سانحہ ڈھاکہ کا ذمہ دار نہیں سمجھتی‘ ذاکر نائیک

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ممتاز مذہبی سکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت سے ڈھاکہ میں ہونے والے خونین واقعات کے بارے میں بات کی ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت مجھے ان واقعات کا ذمہ دار نہیں سمجھتی‘ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزام لگایا جارہا ہے کہ ڈھاکہ میں قتل عام کرنے والا ایک شخص ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقریروں اور ان کے نظریات سے متاثر تھا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جو ان دنوں سعودی عرب میں ہیں ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں لاکھوں مسلمان میرے مداح ہیں۔ بنگلہ دیش کے پچاس فیصد عوام میرے مداح ہیں اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ دہشت گردی میری وجہ سے ہوئی تو یہ کوئی شیطانی کررہا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ جس شخص پر خودکش حملوں کا الزام ہے وہ میرا مداح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن