حب :عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والا گینگسٹر گرفتار ‘ سر کی قیمت 10لاکھ مقرر تھی
کراچی(آن لائن)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کی سرحد کے قریب حب میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار ملزم کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق حب سے گرفتار ملزم نعیم لاہوتی کا تعلق گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے متعدد مقدمات میں کراچی پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔کراچی پولیس نے نعیم لاہوتی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا ۔