ہسپانوی بل فائٹرپرفارمنس کے دوران سینگوں کانشانہ بن گیا
اراگون( آن لائن )خطروں کے کھلاڑی نے میدان میں جان دیدی،ہسپانوی بل فائٹر پرفارمنس کے دوران سینگوں کانشانہ بن گیا۔اسپین کے صوبے اراگون کے علاقے میں ایک 29 سالہ پیشہ ور بل فائٹر کے سینے کو بیل نے سینگوں سے چھید دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس صدی میں دوران شو ہلاک ہونے والا اسپین کا پہلا بل فائٹر ہے۔