کراچی: کورنگی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شہری ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔کورنگی نمبر ڈھائی میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ایک شخص 45 سالہ رانا شاہد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رانا شاہد کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے نتیجے میں ہوا۔ ادھر اورنگی ٹائون میں مسلح افراد نے ایک نوجوان شاہ زیب کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جبکہ پنجاب کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد یاسر زخمی ہوگیا۔