• news

لندن: ائر شو میں پاکستان فضائیہ کی نمایاں کارکردگی، ٹرافی جیت لی

لندن(نوائے وقت رپورٹ) پاک فضائیہ نے سب سے بڑے ایئر شو ای ایٹ 2016ء میں نمایاں کار کردگی دکھائی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فضائیہ نے ایئر شو میں مجموعی بہترین کارکردگی کی ٹرافی جیت لی۔ سب سے بڑا ایئر فورس فیئر فورڈ انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو برطانیہ میں ہوا۔ ای ایٹ ایئر شو میں دنیا بھر کی 50سے زائد فضائی افواج نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے سی130طیارے نے مقابلوں میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن