کراچی کو ٹھٹھہ سے پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی
کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کو ٹھٹھہ سے پانی فراہم کرنیوالی72 انچ قطرکی لائن پھٹ گئی۔ شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے دھابیجی پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے بیک پریشر ہوا۔ بحالی میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں، شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق عملے نے پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ پائپ لائن بجلی کی اچانک معطلی کے باعث دبائو پڑنے سے پھٹی ہے۔ اس پائپ لائن سے پانی کی فرہمی بند ہونے سے شہر کے بعض علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان میں لانڈھی کورنگی، ملیر محمود آباد اور ملحقہ آبادیاں شامل ہیں۔