• news

لال حویلی کے باہر طاہر القادری کے گارڈ اور پولیس اہلکاروں میں جھگڑا

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی شیخ رشید سے ملاقات کیلئے لال حویلی آمد کے موقع پر طاہر القادری کے گارڈ اور پنجاب پولیس میں جھگڑا ہو گیا۔ طاہر القادری کے گارڈ ان کا بیگ لال حویلی کے اندر لے کر جانا چاہتے تھے مگر پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا تو جھگڑا ہوگیا جس پر پولیس نے اضافی نفری طلب کر لی۔ جھگڑے کو لال حویلی کی انتظامیہ نے رفع دفع کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن