عمران خان چندے کو دھرنوں پر خرچ کرنے کیلئے بیتاب ہیں: رانا ثناء
لاہور (خبرنگار + آئی این پی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان رمضان المبارک میں شوکت خانم کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کو جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر خرچ کرنے کیلئے بیتاب ہیں، رانا ثنا کا کہنا تھا عمران خان کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کی روانگی کی اطلاعات یقیناً لندن پلان IIہی ہو سکتا ہے اور اب واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان اپنی کوئی سوچ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء زیادہ دور نہیں، پی ٹی آئی کے پاس وقت ہے کہ اب بھی اپنی سیاست کی سمت کا تعین کرے اور خیبر پختوانخواہ جہاں عوام نے انہیں ووٹ دے ہی دئیے ہیں وہاں کی عوام کی خدمت کریں۔