بوریوالا: فرید ایکسپریس کی زد میں آکر نوجوان‘ چنیوٹ میں چلتی ٹرین سے گرکر کمسن بچی جاں بحق
بوریوالا+ چنیوٹ (نامہ نگاران) ٹرینوں کی زد میں آکر نوجوان اور کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا کے نواحی گائوں 509ای بی کے رہائشی محمد شریف کا جواں سال بیٹا محمد عمران پی آئی لنک کے قریب پیدل ریلوے لائن عبور کر رہا تھا لاہور سے کراچی جانے والی بابا فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ چنیوٹ کا رہائشی محمد یوسف خلیل اپنی اہلیہ اور ڈیڑھ بیٹی سالہ مریم کے ہمراہ کراچی سے بذریعہ ملت ایکسپریس چنیوٹ آ رہا تھا جب ٹرین لیاقت پور کے قریب پہنچی تو ماں کے سو جانے کے باعث گود میں کھیلتی بچی کھلی کھڑکی سے باہر جھانکتے ہوئے نیچے جا گری اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔